332

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27 مارچ کو نیب نے طلب کررکھا ہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے۔ قائم علی شاہ کی جانب سے درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں