395

تقلید سے متعلق مقلدین سے کچھ سوالات۔

تقلید سے کیا مراد ہے؟ تقلید شخصی کسے کہتے ہیں؟ کیا تقلید آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا تابعین کے زمانہ میں تھی؟ نہیں تھی تو کب واجب ہوئی؟ کیا تقلید بدعت ہے یا نہیں؟ تقلید فرض ہے یا واجب، مستحب ہے یا مباح؟ کیا ہے؟ چاروں اماموں یعنی امام ابو حنیفہ، امام شافعی، امام مالک اور امام احمد بن حنبل نے اپنی تقلید کے بارے میں کچھ ارشاد فرمایا ہے یا نہیں؟ چار اماموں سے پہلے کس کی تقلید کی جاتی تھی؟ اگر نہیں تو کیوں؟ اور اگر کسی کی تقلید جاتی تھی تو اس کی کیوں چھوڑ دی؟ پچھلے امام کی تقلید کس نے منسوخ کی؟ ان چار کی تقلید پر اجماع کب، کیسے، کہاں اور کیونکر ممکن ہوا؟ اجماع کی تعریف کیا ہے؟ اور اجماع کن لوگوں کا معتبر ہے؟

اور پھر یہ کہ مجتہد کس کو کہتے ہیں؟ امام صاحب نے خود تقلید چھوڑ کر مجتہد ہونے کا دعوٰی کب کیا؟ کیا ہر مجتہد کی تقلید فرض ہوتی ہے؟ چودہ سو سال میں اسلام میں کیا صرف چار ہی مجتہد ہوئے ہیں؟ پھر ان چاروں آئمہ میں سے کسی ایک کی تقلید کس بنا پر ہے؟ اجتہاد کی تعریف کیا ہے؟ کیا اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے؟ اگر نہیں تو پہلے کیوں کھلا تھا اور کس نے کھولا تھا؟ اب کیوں بند ہو گیا ہے؟ اور کس نے بند کیا ہے؟ چاروں اماموں میں سے فلاں ایک کے ہی مسائل سچے ہیں۔ اس کا علم مقلد کو کیسے حاصل ہوا؟

ذرا غور تو فرمائیے! کیا قرآن و حدیث سیکھنا اور اس پر عمل کرنا صرف مجتہدین اور آئمہ پر ہی فرض ہے؟ دین کا علم حاصل کرنا، قرآن و حدیث خود سے پڑھنا اور وہ تمام کام جو ہم نے مولوی صاحب کے زمے لگا رکھے ہیں، کیا یہ سب ہر مسلمان پر فرض، سنت، واجب نہیں؟
ہم نے خود تو علم حاصل کرنا نہیں، خود قرآن کا ترجمہ تک نہیں پڑھنا، احادیث کون پڑھے، صحیح ضعیف کے چکر میں کون پڑے..
لہٰذا جس فرقے میں پیدا ہوئے ہیں اسی فرقے میں مر جائیں گے، اپنے ہی فرقے کو حق سچ اور ناجی فرقہ سمجھتے رہیں گے، اپنے آئمہ، علماء اور بزرگوں کا دفاع کرتے رہیں گے..

ایک شخص نے ماں کے جنازے میں شرکت نہیں کی تو آپ سب لوگ اس کے پیچھے لٹھ لے کر دوڑ پڑے تھے، غور کریں تو ہم سبھی اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کے جنازے نہیں پڑھ رہے. آپ میں سے کتنے ہیں جو اپنے باپ کو غسل خود دے سکتے ہیں؟ کفن دفن کر سکتے ہیں؟ نماز جنازہ پڑھا سکتے ہیں؟ اگر اُس نے اپنی ماں کا جنازہ نہیں پڑھا تو آپ نے کونسا پڑھ لیا ہے؟ آپ بھی تو سب کچھ مولوی صاحب کے حوالے کر کے پیچھے خاموش کھڑے ہیں. آپ مولوی کے پیچھے کھڑے ہیں اور وہ قبرستان کے باہر بیٹھا ہے بس اتنی سی بات ہے…

میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ تقلید وہی کرتا ہے جو خود قرآن و سنت نہیں سیکھنا چاہتا، جو علم حاصل نہیں کرنا چاہتا.. ویسے بھی مقلد کے جاہل ہونے پر تمام آئمہ محدثین کا اجماع ہے حتی کہ اہل تقلید بھی اس بات پر متفق ہیں..

جاری ہے..

اپنا تبصرہ بھیجیں