شنگھائی چائنا کے نواح میں ایک نیا انیس منزلہ زیر زمین کانٹینینٹل ہوٹل تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس ہوٹل کو خوبصورت تیمانیا پہاڑوں کے بیچوں بیچ تعمیر کیا جارہا ہے جس کے لیے 100 میٹر زیر زمین کھدائی کی گئی ہے۔ 19 منزلوں والے اس ہوٹل کی 17 منزلیں زمین سے نیچے اور 2 زمین کے اوپر ہیں۔ویسے تو یہ پراجیکٹ 2006ء میں شروع کیا گیا تھا تاہم اس کی سائنسی فزیبیلٹی تحقیق،ارضیاتی پیچیدگیوں اور بنیادوں سے جڑے تعمیری مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں 7 سال لگ گئے جس کے بعد 2013ء میں اس عمارت کی تعمیر کا آغاز ہوا اور اب یہ میگا اسٹرکچر تعمیر کے مراحل تیزی سے طے کررہا ہے۔نقشے کے مطابق مین بلڈنگ میں ہوٹل کی لابی، کانفرنس رومز، انٹرٹینمنٹ اور دیگر حصے ہوں گے جب کہ مجموعی طور پر ہوٹل 370 کمروں پر مشتمل ہوگا جس میں ابتدائی دو منزلیں پانی کے اندر ہوں گی اور سیاح ان کمروں میں زیر سمندر جیسے ماحول کا مزہ لے سکیں گے۔منصوبے کے تحت اس پراجیکٹ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور گارڈن اور آبشاریں بھی بنائی جائیں گی۔
266