330

سٹاک ہوم میں ملک شہزاد کی رہائشگاہ پر پاکستانی دوستوں کا اجتماع

گزشتہ دنوں سویڈن میں سٹاک ہوم کے علاقے ہالوندا میں ملک شہزاد کی رہائش گاہ پر پاکستانی دوستوں کا اجتماع ہوا، جس میں ایک درجن کے لگ بھگ معروف پاکستانیوں نے شرکت کی۔

ملک شہزاد صاحب تین دفعہ بتشرکا کمون میں سوشل ڈیموکریٹس کے پلیٹ فارم پر کونسل کا الیکشن بھی لڑ چکے ہیں، اور صاف دل اور صاف گو انسان ہیں، پاکستانیوں کی کہیں بھی نمائندگی کرنی ہو، کوئی مذہبی یا دنیاوی محفل ہو، کوئی مظاہرہ یا فنڈز ریزنگ کا اجتماع ہو، موصوف وہاں پہنچ جاتے ہیں، سب سے عاجزانہ طریقے سے ملتے ہیں۔ انکے ڈرائنگ روم میں جن مشہور شخصیات کے ساتھ انکی تصاویر لگی ہوئی ہیں، ان میں سویڈن کے وزیراعظم، سٹیفن لوفوین، بےنظیر بھٹو، ڈاکٹر قدیر خان، بیگم نصرت بھٹو، محمد علی کلے، ڈاکٹر ذاکر نائیک، نصرت فتح علی خان اور طاہر القادری صاحب کے نام شامل ہیں۔

انکی پیدائش کا دن دسمبر کے آخری عشرے میں آتا ہے، اسلئیے سالگرہ کے بہانے یہ ہر سال تمام دوستوں کو اپنے گھر کھانے پر اکٹھا کر لیتے ہیں، جہاں تمام دوست سیاست، مذہب اور کاروباری موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہیں، اور اپنا اپنا نقطعہ نظر بیان کرتے ہیں۔

اس دفعہ جن شخصیات نے اس اجتماع میں شرکت کی ان میں، آصف بٹ، ابوبکر بٹ، خواجہ مقصود، سردار علی لاشاری، تیمور عزیز، کاشف بھٹہ، جنید نواز، طارق چوہدری، طارق محمود، شکیل چوہدری، راشد چوہدری، ثقلین سرفراز، شہروز ملک کے علاوہ اور بہت سے دوسرے لوگ بھی شامل تھے۔

اس دفعہ جن موضوعات پر بحث کی گئی، ان میں، پاکستانی ائیرپورٹس پر موبائل ٹیکس، پاکستانی سیاستدانوں کی کورٹس سے ہونے والی سزائیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، سٹاک ہوم میں پاکستان میلہ اور بسنت میلہ کن تاریخوں کو منایا جائے اور عیسائیوں کو ہیپی کرسمس کہنا شامل تھے۔ قائد اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی پیدائش کے دن کی مناسبت سے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

ملک شہزاد صاحب نے کھانے کا پرتکلف انتظام کیا ہوا تھا، کھانے کے بعد انکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تمام دوستوں کی تصاویر بنائی گئیں اور تمام دوست اس دعا کے ساتھ رخصت ہوگئے کہ اللہ ملک شہزاد صاحب کو ایسے ہی ہنستا مسکراتا رکھے اور یہ ایسے ہی دوستوں کی محفلوں میں شرکت کرتے رہیں۔


ملک شہزاد، آصف بٹ، شکیل بٹ، کاشف بھٹہ
ملک شہزاد، آصف بٹ، شکیل بٹ، کاشف بھٹہ
جنید نواز، طارق چوہدری، ثقلین سرفراز
ثقلین سرفراز، شکیل چوہدری، راشد 
 جنید نواز، طارق چوہدری
 خواجہ مقصود، تیمور عزیز، ابوبکر بٹ، سردار  علی لاشاری
 خواجہ مقصود، تیمور عزیز، ابوبکر بٹ
 ابوبکر بٹ، سردار علی  لاشاری
  طارق محمود، آصف بٹ، شکیل بٹ، کاشف بھٹہ

 طارق محمود، آصف بٹ، شکیل بٹ، کاشف بھٹہ
 ملک شہزاد
آصف بٹ
 تیمور عزیز۔ آصف بٹ
 ملک شہزاد
 طارق چوہدری
 خواجہ مقصود
شہروز ملک، ملک شہزاد، چوہدری راشد
 
طارق محمود، ملک شہزاد، چوہدری راشد
طارق محمود، ملک شہزاد، چوہدری راشد

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں