321

کھانے کے دوران پیدا شدہ آوازیں جذب کرنے والا چپچ۔

نوڈلز ، کھاتےہوئے منہ سے نکلنے والی شروپ شروپ کی آوازیں کسی کو پسند نہیں ۔ اسی لیے ایک جاپانی کمپنی نے ایسا چمچ ایجاد کیا ہے، جو کھانے کھاتے ہوئے منہ سے نکلنے والی آوازیں جذب کر سکتا ہے۔ یہ چمچ 4.4 سینٹی میٹر چوڑا اور 15.2 سینٹی میٹر لمبا ہے۔یہ چمچ کھانا کھانے والے کے سمارٹ فون سے کنکٹ ہوتا ہے۔

اس چمچ میں لگا مائیکروفون کھانا کھاتےہوئے منہ سے نکلنے والی آواز کا پتا چلاتا ہے اور سمارٹ فون ایپلی کیشن کو بتاتا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے منہ سے آواز آئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سمارٹ فون سے دوسری آوازیں شروع ہوجاتی ہیں، جو کھانا کھانے والے کے منہ کی آواز کو چھپا لیتی ہیں۔ صارفین اپنی مرضی سے سمارٹ فون سے آنے والی آوازوں کا انتخاب کر سکتےہیں۔

اگر اس چمچ کےپری آرڈرز کی تعداد 5000 ہوگئی تو کمپنی انہیں فروخت کےلیےپیش کردے گی ۔ اس چمچ کی قیمت تقریباً 14 ہزار روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں