Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
375

ناروے۔ آسلو کے ہسپتالوں کی ٹوائلٹس چوہے اگلنے لگیں

ناروے آسلو کے ریڈیم ہسپتال میں چوہوں کی اتنی بہتات ہو گئی ھے کہ ہسپتال کی انتظامیہ کو اپنے ملازمین کے لئے یہ حکم جاری کرنا پڑ گیا ھے کہ ہسپتال کے لیٹرینوں میں کموڈ کے ڈکن بند رکھیں۔

آسلو یونیورسٹی ہسپتال کی انتظامیہ نے ٹی وی چینل TV2 پر کنفرم کیا ھے کہ ہسپتال کی لیٹرینوں میں چوہوں کی بہتات کا ذمہ دار آوسلو میونسپیلٹی کا سیورج سسٹم ھے۔ مزید یہ کہ تمام شہروں کے سیورج سسٹم میں چوہوں کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں ھے  اور ہم جو کچھ کر سکتے ہیں وہ ہم کر رہے ہیں۔ یہ کہنا تھا اسلو یونیورسٹی ہسپتال کے کیمیونیکیشن کنسلٹنٹ کا۔

آینٹی سیمیکس جو کہ کیڑے اور لال بیگ مارنے والا ادارہ ھے وہ ہسپتال کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے تدارک کے لیئے کام کر رہا ھے۔

ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو یاد کرایا ھے کہ وہ کموڈ اور سنکس میں کھانے کے ذرات اور لیکویڈ نیوٹرینٹس کو نہ پھینکیں کیونکہ یہ چیزیں چوہوں کو ٹوالیٹس کے سیورج سسٹم میں آنے کے لیئے مائل کرتے ہیں۔ مزید یہ کہ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد فورا فلش کا بٹن دبائیں اور کموڈ کا ڈکن ہر وقت بند رکھیں۔
اس خزاں میں آوسلو واٹر اور سیورج ڈیپارٹمنٹ نے پائپوں کی مرمت اور تبدیلی کا کام جو گزشتہ تین سال سے جاری تھا کو مکمل کر کے ختم کر دیا ھے۔

واٹر اور سیورج سسٹم کے سپوکس پرسن نے اس بات سے انکار کیا ھے کہ انکے کام کی وجہ سے ہسپتالوں میں چوہے زیادہ ہوئے ہیں بلکہ آب تو سارے اوسلو کے پائپ سیل پروف ہو گئے ہیں اور چوہوں کا اندر سے نکلنا  ایک پراسرار بات ھے جو سمجھ سے باہر ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں