342

مسلمان گاہکوں کو سؤر کا گوشت بیچنے پر قصائی کو جیل کی سزا-

سویٹزرلینڈ کے شہر ذیورچ میں ایک قصائی کو اپنے مسلمان گاہکوں کو دھوکا دینے  پر چھ مہینے  قید اور 18000 سوئس فرانک جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ قصائی نے پچھلے  تین سالوں میں 3 ٹن سؤر کا گوشت اپنے مسلمان گاہکوں کو حلال بیل کا گوشت کہہ کر بیچا ہے۔


فورڈ انسپکٹرز نے روٹین کی چیکنگ میں اس فراڈ کا پتہ چلایا ہے۔
پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اگر مسلمان گاہکوں کو پتہ ہوتا کہ یہ بیل کے گوشت کی بجائے سؤر کا گوشت ہے تو وہ کبھی نہ خریدتے کیونکہ سؤر کا گوشت کھانا اسلام میں سختی سے منع ہے۔ قصائی نے نہ صرف مسلمان گاہکوں کو غلط بیانی سے سؤر کا گوشت بیچا ہے بلکہ اس نے اس فراڈ سے بیشمار پیسہ بھی کمایا ہے کیونکہ حلال بیل کا گوشت عام سؤر کے گوشت سے بہت مہنگا ہے۔
قصائی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نہ کوئی مرا نہ کوئی ذخمی ہوا اور نہ کوئی بیمار ہوا مگر اسکے مؤکل کو پھر بھی سزا ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں