Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
295

آلبی سٹاک ہوم میں عید فیسٹیول

25 اگست بروز ہفتہ آلبی سٹاک ہوم میں ایک بہت بڑے عید فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی، عربی اور ترکی فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔ یہ میلہ آلبی سپورٹ ہال کے باہر کھلے گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جہاں بچوں کیلئے بےشمار رنگ برنگے جھولوں کے ساتھ ساتھ کھانے اور کپڑوں کے کئی سٹالز لگائے گئے تھے۔

اس فسٹیول کی سٹیج سیکٹری ماریا قمر تھیں۔ سٹاک ہوم کے مشہور گلوکار جناب رجب علی خان صاحب، جو معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے رشتے میں چچا بھی ہیں، انہوں نے اوپن ائیر سٹیج پر پرجوش طریقے سے پرفارم کیا، اور حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی۔

اسکے علاوہ رایان گروپ اُپسالا، بھنگڑا گروپ پنجابی یوتھ، اور افریقن گروپ اوپاڈ نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس پروگرام میں بچوں کیلئے جادو کی ٹیکنیکس اور سرکس کے مقابلے بھی کروائے گئے جسے بچوں اور والدین نے بہت پسند کیا۔

فیسٹیول کے بعد رات گئے سٹاک ہوم کے علاقے فیتیا میں ایک محفل مشاہرہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کے طول وارض سے ادبی ذوق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔ اس مشاعرے کو پاکستان کلچرل سوسائیٹی، ایشین اردو سائیٹی اور فرینادے پاکستانئیرنے مل کر آرگنائز کیا تھا۔ اس مشاہرے کے صدر جناب فواد کرام صاحب تھے، جو کوپن ہیگن میں اردو فورم ڈنمارک کے صدر بھی ہیں، انکے علاوہ ڈنمارک ہی سے تشریف لائے صفدر علی آغا اور کامران اقبال اعظم صاحب نے بھی اس مشاہرے میں شرکت کی۔ انکے علاوہ سٹاک ہوم کے مشہور شاعر اور ایشئین اردو سوسائیٹی کے صدر جناب جمیل احسن صاحب اور مشہور علمی اور آئی ٹی شخصیت جناب حمزہ ایاز صاحب نے اپنی نظمیں اور غزلیں حاضرین محفل کے سامنے پیش کیں اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔



p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں