Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
318

پاکستان میلہ ہوسبی، سٹاک ہوم سویڈن

سٹاک ہوم سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ہر سال اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ایک بہت بڑا میلہ منایا جاتا ہے، جس میں پاکستانی جھنڈے لہرا کر پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس سال یہ میلہ 25 اگست بروز ہفتہ کو ہوسبی گراؤنڈ میں منایا گیا۔ اس سال اس پاکستانی میلے میں جشن آزادی کے ساتھ ساتھ عید کی خوشیاں بھی منائی گئیں۔

سٹاک ہوم میں رہنے والے سینکڑوں پاکستانی خواتین وحضرات نے اپنے بچوں سمیت اس میلے میں شرکت کی۔ اس میلے میں شریک اہم مہمانوں میں پاکستانی سفیر فار سویڈن اینڈ فن لینڈ جناب احمد حسین دایؤ، ڈپٹی ہیڈ آف پاکستانی ایمبیسی، عرفان آحمد، سویڈش ممبران پارلیمنٹ لاون رےڈار، اور سرکن کوزے، نے بھی شرکت کی۔

اس میلے میں کھانے پینے کی چیزیں، کپڑوں، اور دوسری استعمال کی اشیاء کے درجنوں سٹالز لگائے گئے تھے، اور میلہ کمیٹی کی طرف سے بچوں اور بڑوں کیلئے بےشمار ایکٹوٹیز رکھی گئی تھیں جسے سب نے بے انتہا پسند کیا۔ آخر میں پاکستان میلہ کمیٹی ہوسبی نے شرکت کرنے والے تمام خواتین وحضرات اور بچوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلے سال ہم انشاءاللہ آپ لوگوں کے تعاون سے اس میلہ کو اور زیادہ خوبصورتی سے سجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں