343

نواز شریف کے وکلاء ناکام، طبعی بنیادوں پر ضمانت مسترد۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں درخواست ضمانت اور طبی بنیادوں پر سزا معطلی کاتحریری فیصلہ جاری کردیا ، نوازشریف کی سزامعطلی کافیصلہ 9 صفحات پرمشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے نوازشریف کی درخواست ضمانت اور طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ،نوازشریف کی سزامعطلی کافیصلہ 9 صفحات پرمشتمل ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کے وکلا ہارڈشپ ثابت کرنے میں ناکام رہے ،یہ کیس غیرمعمولی حالات کانہیں بنتا،عدالت کا کہناہے کہ نوازشریف کوعلاج معالجے کی سہولتیں دستیاب ہیں،نوازشریف کے معاملے میں مخصوص حالات ثابت نہیں ہوئے،عدالت کا کہناہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے باعث ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ نوازشریف نے طبی بنیاد پر سزامعطلی اورضمانت کی استدعا کی تھی،عدالت نے 20 فروری کودلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیاتھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں