Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
297

پاکستانی ٹی وی چینلز پر کنڈوم کا اشتہار۔

کراچی (اردونامہ ڈاٹ ای یو) ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہرروز 14 ہزار بچے پیداہورہے ہیں ۔ پاکستان جیسے ممالک میں کھلے عام کنڈوم وغیرہ کے بارے میں گفتگو مضحکہ خیز تصور کی جاتی ہے اور کنڈوم کے اشتہار بھی دبے لفظوں میں دیئے جاتے ہیں لیکن اب ایک ایسا اشتہارمتعارف کرادیاگیا جسے دیکھ کر پاکستانی شرم سے پانی پانی ہونے لگے ۔
عمومی طورپر اشتہارات میں پراڈکٹ خریدنے کی ترغیب دی جاتی ہے لیکن ’ڈوپاکستان‘ نامی کمپنی نے اپنے اشتہار میں کرکٹ کی کمنٹری کی طرز پر آواز کو جگہ دی اور ساتھ ساتھ وہی جملے ویڈیو پر لکھ بھی دیئے، ویڈیو اشتہار میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر روشنی ڈالی جارہی ہے ۔
پی ایس ایل کے دوران ہی شاید یہ اشتہار متعارف کرایاگیا جس کی وجہ سے کرکٹ تھیم پر اشتہاربنایاگیالیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا ہم اپنی فیملیز کیساتھ بیٹھ کر یہ اشتہار دیکھ سکتے ہیں؟ ویڈیو دیکھئے ۔

وارننگ: صرف بالغوں کیلئے

اشتہار میں اداکیے جانیوالے الفاظ بالکل واضح ہیں ، تصور کریں کہ اگر آپ کے اردگرد دوست اور فیملی موجود ہوتو یقینا ہرکوئی ریموٹ ڈھونڈنے میں لگ جائے گا گوکہ یہ پراڈکٹ فیملی کیلئے ہی ہے لیکن شاید ویڈیو پر سب ٹائٹل لگانا بھی ضرورت سے زیادہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں