299

خواب اور حقیقی زندگی

اچھے اور بُرے خواب ایک بچے کی نظر میں کیسے ہوتے ہیں، اسکا جواب چھ سالہ بیٹے صائم نے اپنے دو خواب سنا کر دے  دیا۔

اچھا خواب: میں سویا ہوا تھا تو میں نے دیکھا ایک بڑا کالا سانپ میرے پیچھے لگ گیا ہے، میں نے پہلے دوڑ لگائی لیکن پھر میرے ذہن میں ایک ترکیب آئی اور میں نے بہت سارے پتھر پکڑے اور اسے مارنے شروع کردئیے، یہاں تک کہ وہ سانپ مر گیا۔

برا خواب: میں سویا ہوا تھا اور میں نے دیکھا ایک ڈک (بطخ) نے مجھ پر چھلانگ لگائی اور اس نے میرا گلا کاٹ لیا، میں چیخ مار کر اٹھ بیٹھا۔

پہلے خواب میں نسبتاً ڈراؤنی اور خطرناک چیز تھی کالا بڑا سانپ، جسے دیکھ کر ہی بچے ڈر جاتے ہیں، جبکہ دوسرے خواب میں بطخ تھی جسے عام طور پر بچے بہت پسند کرتے ہیں۔

سانپ والا خواب بچے کو اس لئے اچھا لگا کہ اس نے اسے مار دیا، دوسرے لفظوں میں بچہ جیت گیا۔ بطخ والا خواب اسے برا لگا کیونکہ اس خواب میں بطخ جیتی اور بچہ ہار گیا۔

میری نظر میں سانپ والا خواب اسلئے اچھا تھا کہ اس میں برائی کا خاتمہ ہوا، جبکہ بطخ والا خواب اسلئے برا تھا کہ ایک بظاہر اچھی نظر آنے والی چیز بری ثابت ہوئی اور اس نے اچانک نقصان پہنچا دیا۔

ہمارے اردگرد عملی زندگی میں دونوں مثالیں پائی جاتی ہیں، بری چیزوں کا چونکہ ہمیں ادراک ہوتا ہے، لہذا ہم انکا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور جیت بھی جاتے ہیں لیکن مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب ہم کسی اچھی چیز پر اعتماد کئیے ہوتے ہیں اور وہ ہمیں اچانک نقصان پہنچا جاتی ہے??۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
span.s2 {font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’}

اپنا تبصرہ بھیجیں