330

وہاڑی کے سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر سردی سے مریض جاں بحق

وہاڑی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بے حسی نے شہری کی جان لے لی۔ سخت سردی میں مریض کھلے آسمان تلے دھکے کھانے کے بعد نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق محمد انور سکنہ 167/9L اپنے مریض اللہ دتہ کو شدید بیماری کی حالت میں علاج کی غرض سے لے کر آئے تو ایمرجنسی میں تعنیات ڈاکٹرز اور عملہ نے اسے علاج معالجہ کی دستیاب سہولیات دینے کی بجائے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے ایمرجنسی کے باہر کھلے آسمان تلے لیٹا دیا اور ڈرپ لگا کر درخت کے ساتھ لٹکا دی کچھ ہی دیر بعد علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہ آنے پر اللہ دتہ کے وارث اسے نشتر ہسپتال ملتان لے گئے جہاں پر اللہ دتہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم تو ڑگیا 150بیڈز پر مشتمل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں معمولی امراض اور موذی امرا ض سمیت کسی بھی مرض میں مبتلا افراد کو موثر علاج معالجہ میسر نہ آنا اور ڈاکٹرز کی ایسی غیر انسانی حرکتوں نے انتظامیہ کی کار کردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں تحصیل کے سب سے بڑے ہسپتال میں مریضوں کو بیڈ تو کیا چھت بھی نصیب نہیں ہے۔سول سوسائٹی اور دیگر غیر سیاسی افراد نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں