پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانہ ابھی تک پاکستانی شہریوں کو امریکی ویزے جاری کر رہا ہے، لیکن امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی شہریوں پر امریکی ویزہ پابندی لگانے کی سفارش کر دی ہے، لیکن ابھی تک امریکی وزارت خارجہ نے اس سفارش پر عملدرآمد شروع نہیں کیاہے، امریکہ نے پاکستان سے امریکہ میں مقیم غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا اور ان کی فہرست بھی پاکستان کے حوالے کر دی گئی تھی، لیکن پاکستان کا موقف ہے کہ تصدیق کے بغیر کسی بھی غیر قانونی تارکین وطن کو واپس پاکستان نہیں لیا جائے گا ۔
549