414

مریدکے میں تین لڑکیوں کی ایک نوجوان لڑکے سے جنسی زیادتی

مرید کے جی ٹی روڈ کے رہائشی نوجوان عمر کو تین لڑکیوں نے مبینہ طور پر بس سٹاپ سے اغوا کیا ،جنسی خواہش کے ٹیکے لگائے ،نشہ آور مشروب پلایا اور جنسی خواہش پوری کرکے مرید کے نارووال روڈ اوورہیڈ برج کے اوپر سے مکمل برہنہ کرکے پھینک دیا اور فرار ہو گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق برہنہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں مرید کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق یہ نوسر بازی کی واردات ہے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں جبکہ نیم بے ہوش نوجوان عمر نے بتایا کہ اس سے لڑکیوں نے تین ہزار پانچ سو روپے کی نقدی اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں