Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
299

وَٹس اَیپ میں غیر ضروری مواد اور کالز سے کیسے بچا جائے۔۔؟؟

وٹس ایپ بہت اچھی ایپلی کیشن ہے، اس میں آپ پی ڈی ایف فائلز، ورڈ فائلز، تصاویر اور ویڈیوز کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کالز بھی کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں لوگ جو میٹریل بھی بھیجتے ہیں وہ فوٹوز میں محفوظ ہوجاتا ہے، اس سے دو نقصان ہوتے ہیں، ایک تو فون میں جگہ کم ہو جاتی ہے دوسرا اگر کسی نے فضول قسم کی فوٹو یا ویڈیو بھیج دی تو گھر میں موجود کوئی بھی اسے دیکھ سکتا ہے۔ وٹس ایپ کی ایک بڑی خامی وقت بے وقت کال کرنا بھی ہے۔

خوش قسمتی سے اگر آپ تھوڑا ذہن استعمال کریں تو ان سب خامیوں کا حل نکل سکتا ہے۔ فون سیٹنگز میں جائیں اور وٹس ایپ کا فولڈر کھولیں، مائیک بند کرنے سے صرف میسیجز آئیں گے، کال نہیں ہو سکے گی اور فوٹوز کو ریڈ اینڈ رائیٹ کی بجائے نیور کرنے سے فوٹوز اور ویڈیوز آپکے فون فوٹوز فولڈر میں محفوظ نہیں ہونگے لیکن آپ وٹس ایپ کھول کر انہیں دیکھ سکتے ہیں۔ اسکا ایک سائیڈ ایفیکٹ یہ ہے کہ آپ ایسی صورت میں اپنے فوٹوز فولڈر سے خود بھی کوئی چیز وٹس ایپ کے ذریعے دوسروں کو نہیں بھیج سکیں گے اور نہ ہی کال کر سکیں گے، آپ کسی بھی وقت خود یہ سہولیات استعمال کرنے کے لئے عارضی طور پر سیٹنگز کو پہلے والی پوزیشن پر واپس لا سکتے ہیں۔

آئی فون میں وٹس ایپ سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ

 مین سکرین سے سیٹنگز والا آئیکون ڈھونڈ کر دبائیں
سکرول کرتے جائیں یہاں تک کہ نیچے آپکو وٹس ایپ کا نشان نظر آجائے گا، اسے دبائیں۔

 اگلی سکرین پر آپکو فوٹوز اور مائیکروفون لکھے نظر آئیں گے، اگر آپ مائیکروفون کو بند کر دیں گے تو کوئی بندہ  آپ کو فون نہیں کر سکے گا، بلکہ آپ کے فون پر صرف میسیج ہی وصول ہوسکیں گے، اگر آپ نے فون کرنا ہو تو سیٹنگز میں اسی جگہ واپس آ کر مائیکروفون آن کر لیں، اور فون کرنے کے بعد دوبارہ بند کر دیں۔
 فوٹوز کو دبائیں تو اگلی سکرین پر آپ کو ریڈ اینڈ رائیٹ کے ساتھ ساتھ نیور لکھا بھی نظر آئے گا اسے ٹک کرنے سے وٹس ایپ پر بھیجی گئی کوئی بھی تصویر اور ویڈیو آپ کی فون میموری یا فوٹوز میں محفوظ نہیں ہو گی، لیکن جب آپکو  کوئی ویڈیو یا فوٹو وٹس ایپ پر اپ لوڈ کرنی ہو تو آپ کو عارضی طور پر اسی طرح دوبارہ ریڈ اینڈ رائیٹ پر کلک کرنا پڑے گا۔

اینڈرائڈ فون پر وٹس ایپ کی سیٹنگز تبدیل کرنے کا طریقہ

اپنے فون کی مین سکرین پر موجود سیٹگز کا آئیکون دبائیں، اور نیچے سکرول کرتے آئیں یہاں تک کہ آپ کو اپلیکیشن مینیجر کا نشان نظر آ جائے گا۔ اسے دبا دیں۔


 اگلی سکرین پر سکرول کرتے جائیں آپکو وٹس ایپ لکھا نظر آ جائے گا، اسے دبا دیں۔

 اگلی سکرین پر موجود پرمیشنز کا بٹن دبا دیں۔
یہاں موجود مائیکروفون کا بٹن بند کرنے سے لوگ آپ کو میسیج تو کر سکیں گے لیکن فون نہیں کرسکتے، یہاں تک کہ آپ خود بھی فون نہیں کر سکیں گے۔ فون کا استعمال کرنے کیلئے دوبارہ عارضی طور پر مائیکروفون آن کر لیں۔

اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئیں تو آگے دوسرے دوستوں کو شئر ضرور کریں۔ شکریہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں