Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
329

عطاالحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیرقانونی ہے : سپریم کورٹ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عطاالحق قاسمی کی بطورایم ڈی پی ٹی وی تقرری غیرقانونی قرار دے دی ہے، 48 صفحات پرمشتمل فیصلہ چیف جسٹس نے خود تحریر کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عطاالحق قاسمی نے 8 کروڑ 82 لاکھ 46 ہزار 360 روپے تنخواہ لی جبکہ 15 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزاراخراجات کی مد میں لیے، گاڑیوں کی مرمت اور فیول کی مدمیں 12 لاکھ 11 ہزارروپے خرچ ہوئے، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عطاالحق قاسمی کی ذاتی گاڑی مرسیڈیز ای 200 پربھی رقم خرچ ہوئی، سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے 14 لاکھ 60 ہزار روپے کرائے کی مدمیں خرچ کیے۔

عدالت نے 19 کروڑ 78 لاکھ 67 ہزارکانصف عطاالحق قاسمی کواداکرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ 20 فیصدرقم پرویزرشید اور 20 فیصدرقم اسحاق ڈارادا کریں گے ،عطاالحق قاسمی پرخرچ 10 فیصدسابق سیکرٹری فوادحسن فواد ادا کریں  گے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عطاالحق قاسمی نے جواحکامات دیئے وہ بھی غیرقانونی قرارتھے،عطاالحق قاسمی کی تنخواہ اورمالی فوائدغیرقانونی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں