325

صادقیہ فاؤنڈیشن راجن پور کے زیراہتمام یوم یک جہتی کشمیر ریلی

کوٹ مٹھن ضلع راجن  پور میں یوم یک جہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ صادقیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ممبر نیشنل مشائخ کونسل پاکستان جناب سید عاشق رسول بخاری صاحب نے ریلی کی قیادت  کی۔


ضلع راجن  پور اور جنوبی پنجاب سے سینکڑوں لوگوں نے ریلی میں شرکت  کی۔ اس ریلی کا مقصد بھارتی ظلم و بربریت اور سیاہ کاریوں کے خلاف  آواز اٹھانا اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا تھا۔ ریلی کے اختتام پر جناب سید عاشق رسول بخاری شاہ صاحب نے ریلی کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ جس میں انہوں نے ان عظیم کشمیری ماؤں کو سلام پیش کیا جنہوں نے آزادئ کشمیر تحریک میں اپنے لخت جگر بیٹوں کی قربانیاں دی اور ان سینکڑوں کشمیری ماؤں بہنوں اور بھائیوں کو سلام پیش  کیا جو بھارتی ظلم کے خلاف  ڈٹے ہوئے ہیں اور پیلیٹ گن سے اپنی آنکھیں ضائع کروا بیٹھے  ہیں۔
بعد میں اس اجتماعی دعا کے ساتھ ریلی اختتام پذیر ہوئی کہ انشااللہ جلد بھارتی ظلم کا اختتام ہوگا اور کشمیر کے لوگوں کو حق خود ارادیت ملے  گا اور مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنے  باقی پاکستانیوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔ ظلم کی رات لمبی ہے مگر انشااللہ جلد امن کی صبح طلوع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں