376

ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، لیکن اس طیارے کا امریکہ ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں یوکرائن کابوئنگ 737 مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں 180مسافر سوار تھے، طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا اور حادثے میں تمام مسافرہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ یوکرائن کے بوئنگ طیارے نے صبح 6بج کر 12 منٹ پر ایران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے یوکرائن کے دارلحکومت کیف کیلئے پرواز بھر لیکن اڑنے کے ٹھیک آٹھ منٹ کے کے بعد طیارہ تہران میں ہی گر کر تباہ ہو گیا ۔گرنے سے قبل طیارے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جو کہ کسی عینی شاہد کی جانب سے بنائی گئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ نیچے کی جانب آ رہاہے ، کچھ ہی دیر میں طیارہ زمین سے ٹکراتا ہے اور بڑے پیمانے پر دھماکہ ہوتا اور ہر طرف روشنی ہی
روشنی ہو جاتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں