423

سویڈن کے کچھ حصوں میں سرکاری طور پر موسم خزاں کا اعلان۔

غیر متوقع طور پر لمبے اور شدید موسم گرما کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ پکنک کی چٹائی سمیٹ لی جائے کیونکہ سویڈن میں محکمہ موسمیات نے ملک کی کچھ حصوں میں سرکاری طور پر موسم خزاں کی آمد کا اعلان کر دیا ہے۔

شمالی پہاڑی علاقے نُورلاند میں درجہ حرارت اس مقام سے نیچے گر گیا ہے جو محکمہ موسمیات نے خزاں کے لئے مقرر کیا ہوا ہے۔سکائی ریزاٹ ہیماوان اور ویستربوتن میں 16 اگست سے موسم گرما ختم ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگر ملک کے کسی بھی حصے میں دن کے اوقات میں پانچ لگاتار دنوں تک ایورج ٹمپریچر 10 ڈگری سنٹی گریڈ سے نیچے چلا جائے تو موسم خزاں کا اعلان ہو جاتا ہے۔

عام طور پر موسم خزاں کا آغاز سویڈن کے شمالی شہر کرونا میں 16 اگست، وسطی شہر اُوسترسونڈ میں 5 ستمبر، دارلحکومت سٹاک ہوم میں 29 ستمبر اور ڈنمارک سے متصل جنوبی شہر مالمو میں 12 اکتوبر سے ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں