اردونامہ کی طرف سے بت شرکا کے علاقے آلبی کے خوبصورت ہال آلبی جیرتا میں ایک پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سٹاک ہوم میں رہنے والی درجنوں مشہور پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔
ان میں آنریری جج لیاقت علی خان، خواجہ مقصود، حمزہ ایاز، دین چوہدری، برگان فوزی، رضوان بھٹی، ملک شہزاد، شیخ سعید، حافظ سجاد، حمزہ حمیر، حمیر رسول، صادق علی، ذکریا ریاض ڈار، ڈاکٹر عبدالنعیم، عامر اشفاق، بلال انور، سہیل صفدر، محمد مہدی، طارق چوہدری، ندیم انجم مہر، اختر کھٹانہ اور بہت سے دیگر شامل تھے۔ سابق پاکستانی سفیر بابر ستار بھی اس تقریب میں مدھو تھے جو خرابئ صحت اور معمری کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے۔ چھٹی کے دن اور رمضان کے آخری عشرے کی وجہ سے کئی اہم شخصیات دوسری بہت سے جگہوں پر پہلے سے مدھو ہونے کی وجہ سے تقریب میں تشریف نہ لا سکیں۔
مہمان شام نو بجے آنا شروع ہوگئے تھے۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے لیاقت علی خان صاحب ھال میں موجود تھے۔ سویڈن کی مصروف زندگی کی وجہ سے کئی مہمان کافی عرصے بعد ایک دوسرے سے مل رہے تھے اسلئے محفل میں حال احوال، سیاست اور پاکستانی حالات پر دلچسپ گفتگو جاری رہی۔ افطاری کا وقت شام سوا دس بجے تھا۔ سویڈن میں تقریباً اکیس گھنٹے کا روزہ ہوتا ہے اسلئے مہمان افطاری کا بےتابی سے انتظار کر رہے تھے۔
اس تقریب میں رمضان اور پاکستانی کلچر کی مناسبت سے کئی مزیدار کھانوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔ مہمانوں نے گھر کے بنے ہوئے کھانوں کو خوب پسند کیا اور اچھی تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ نماز کا وقت قریب تھا اسلئے مہمان دعاؤں کیساتھ رخصت ہو گئے۔
اردونامہ ویب سائیٹ اور اڈیٹر طارق محمود کی طرف سے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی مصروف زندگی سے وقت نکالا اور اس تقریب میں شرکت کی۔
Masha Allah