Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
292

اگر دفتر میں کرسی یا صوفہ پر خواتین کے کسی ٹوٹے ہوئے بال پر انجانے میں بیٹھ جائیں تو کیا اس سے نکاح تو نہیں ٹوٹ جاتا۔۔؟ مفتی صاحب سے ایک سوال۔

انٹرنیٹ پر مختلف مذہبی ویب سائیٹس پر مفتی صاحبان سے عجیب و غریب سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ لوگ یا تو جان بوجھ کر ایسے سوالات پوچھتے ہیں یا معصومیت میں انہیں واقعی سمجھ نہیں آ رہی ہوتی کہ ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔

کچھ دلچسپ سوالات اردونامہ پر حاضر خدمت ہیں، خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس طنزومزاح سے بھرپور سوالات پر ہنسنے کا موقع دیں۔

میں ایک ایسے دفتر میں کام کرتا ہوں جہاں خواتین بھی کام کرتی ہیں۔ وہاں اکثر خواتین کا کوئی ٹوٹا ہوا بال کرسی یا صوفے پر نظر آ جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر ایسے کسی بال پر انجانے میں ہم بیٹھ جائیں تو کیا اس سے نکاح تو نہیں ٹوٹ جاتا؟؟

اکثر گھروں میں کئی سبزیاں مکس کر کے پکائی جاتی ہیں، مثلاً آلو مٹر اور گاجریں۔۔۔۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنے سے ہم ملاوٹ کے مرتکب تو قرار نہیں پاتے؟؟

میں نے اکثر سنا ہے کہ نماز کیلئے وضو اور شادی کیلئے نکاح شرط ہے۔۔۔۔۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسا کہنا جائز ہے؟ کیونکہ شرط تو اسلام میں حرام ہے۔

میرے موبائل کے وٹس ایپ میں اکثر کوئی دوست بیہودہ ویڈیو بھیج دیتا ہے، میں ایسی ویڈیو فورا ڈیلیٹ کر دیتا ہوں، لیکن دل مطمئن نہیں ہوتا، برائے کرم فرمائیے ایسی صورت میں موبائل کو پاک کیسے کیا جائے؟؟

مجھے پتا چلا ہے کہ جوتوں پر لگانے والی پالش میں الکوحل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ کیا اس صورت میں پالش والے جوتے پہننا حلال ہے؟؟ نیز یہ بھی بتائیے کہ کسی غیر مسلم سے جوتا مرمت کروانے سے گناہ تو نہیں ہوتا؟؟

ویسے تو میں سارے کام دائیں ہاتھ سے کرتا ہوں، لیکن گاڑی چلاتے وقت مجبوراً بائیں ہاتھ سے گیئر لگانا پڑتا ہے، ایسی صورت میں کیا میری بخشش ہو جائے گی؟؟ اور یہ بھی بتائیے کہ کیا الٹے ہاتھ سے موبائل فون سننا درست ہے؟؟؟

شلوار کی جیب رکھوانا کیسا ہے؟؟ اور کیا ایسی صورت میں جیب میں رکھے پیسے حلال ہونگے؟؟

اپنا تبصرہ بھیجیں