337

ہم سے غلطی ہوئی ہم نے نیب کا کالاقانون ختم نہیں کیا، حمزہ شہباز

پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب کا دہرا معیار ہے،ہم سے غلطی ہوئی ہم نے نیب کا کالاقانون ختم نہیں کیا۔آپ کس کو روز ڈراتے ہیں؟میں دس سال تک نیب کی پیشیاں بھگتا رہا،نیازی نیب کا بغل بچہ بنا ہوا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ معیشت کے ساتھ مذاق کررہے ہیں،اورنج لائن اورسی پیک نوازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔پاکستان ایٹمی قوت ہے اور آپ جگہ جگہ کشکول اٹھا کر جاتے ہیں،آپ کے کیے وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔نیازی صاحب آپ کا خوف بار بار آپ کی زبان پر آتا ہے،آپ 4ووٹوں کے فرق سے وزیر اعظم بنے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ آپ نے 50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گھر کیسے بنیں گے آپ کو خوف آتا ہے،شہبازشریف کو صاف پانی میں بلاکر آشیانہ میں گرفتار کیا جاتا ہے۔عدالت پوچھتی ہے کہ کوئی کرپشن ثابت ہوئی تو جواب ملتا ہے تفتیش ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں نیب کو جرمانہ کیا جاتا ہے،کل ٹی وی چینلز پر نیب اپنی صفائیاں پیش کررہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں