Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
294

پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال۔

(اردونامہ، لاہور) پنجاب پولیس کی پرانی وردی بحال کر دی گئی ہے۔ میاں منشا کا لاکھوں گز بیکار کپڑا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پنجاب حکومت استعمال میں لیکر آئی تھی اور ایک بدرنگ یونیفارم پنجاب پولیس کو پہنا دی گئی تھی جو ایک طرف تو پولیس کے کرتوتوں کے مطابق تھی جبکہ دوسری طرف حکومت پنجاب کو 11 عرب کا ٹیکہ لگانا تھا اور میاں منشا کو اربوں روپے کی بچت کرانا مقصود تھی۔
میاں منشا کو نواز نے کی یہ روایت کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی 1991 میں نوازشریف نے مسلم کمرشل بنک کے %75 شئیرز میاں منشا کو صرف 2.4 ارب روپے میں بیچ دئیے تھے جبکہ پورے ملک میں ایم سی بی کی سینکڑوں برانچز ہیں اور ایک برانچ کی خالی پراپرٹی کی قیمت ہی کڑوروں روپے میں تھی۔ یہ بات یاد رہے کہ ایم سی بی کو بیچتے وقت میاں منشا کی بولی بھی دوسرے لوگوں سے کم تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں