Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
254

سویڈش ٹی وی فور کے پروگرام میں پاکستانی شخصیات کی شرکت۔

سویڈش ٹی وی فور کا مشہور پروگرام بیت آر بیت (Bytt är Bytt) سویڈن میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اسکے تین سیزن آون ائیر جا چکے ہیں اور اس سلسلے کے چوتھے سیزن کی ریکارڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس پروگرام میں سویڈن میں موجود پرانی ترین اشیاء نمائش کیلئے رکھی جاتی ہیں اور مہمانوں سے اسکی قیمت پوچھی جاتی ہے۔ اگر وہ ٹھیک قیمت بتا دیں تو انہیں اتنے پیسے انعام کے طور پر دے دئیے جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سویڈش ٹی وی فور کی خصوصی دعوت پر سٹاک ہوم میں مقیم  اہم پاکستانی شخصیات نے اس پروگرام کی ریکارڈنگ میں شرکت کی۔ ان شخصیات میں آنریری جج جناب لیاقت علی خان، اردونامہ کے اڈیٹر انچیف طارق محمود، آئی ٹی ایکسپرٹ حمیر رسول اور حمزہ ایاز،  سعید کھٹانہ، ندیم انجم، اور ڈاکٹر انجم فاروق صاحب شامل تھے۔

اس پروگرام کی میزبان رینی نیبیری اور سویڈش اینٹیکس ایکسپرٹ کارن لاسیرو ہیں۔

پروگرام شروع ہونے سے پہلے تمام حاضرین ایک فارم پر پروگرام میں موجود پرانی انٹیکس اشیاء کی قیمت اپنے اپنے حساب سے لکھتے ہیں اور قیمت ٹھیک نکلنے کی صورت میں انہیں انعام دیا جاتا ہے۔

اینٹیکس ایکسپرٹ کارن لاسیرو مزاحیہ انداز میں چیزوں کو بڑھا چڑھا کر مہمانوں کو بتاتی ہیں اور ان سے قیمت کا موازنہ کرواتی ہیں۔ اگر مہمان قیمت کا ٹھیک موازنہ کر دیں تو انہیں اس قیمت جتنے پیسے ملتے ہیں۔

اس پروگرام کی ریکارڈنگ میں لگ بھگ چار گھنٹے لگے اور حاضرین نے اسے بہت پسند کیا۔ جلد ہی اس پروگرام کو ٹی وی فور پر آؤن ائیر کر دیا جائے گا۔

حمیر رسول، سعید کھٹانہ، حمزہ ایاز، لیاقت علی خان، انجم فاروق، ندیم انجم
طارق محمود
لیاقت علی خان
حمیر رسول، طارق محمود، سعید کھٹانہ، لیاقت علی خان، انجم فاروق، ندیم انجم
سعید کھٹانہ
سویڈش اینٹیکس ایکسپرٹ کارن لاسیرو اور میزبان رینی نیبیری

اپنا تبصرہ بھیجیں