Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
337

نیوزی لینڈ بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے آنے والی ماں بیٹے کی تدفین سے پہلے ہی چل بسی۔

نیوزی لینڈ کے مشہور اخبار’ نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ کامل درویش کی آخری رسومات میں شرکت کےلئے ان کی 64 سالہ والدہ جمعہ کے دن نیوزی لینڈ پہنچی تھیں لیکن نماز جنازہ سے قبل ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں، اردن کے سفارتخانے نے انکے انتقال کی تصدیق کردی  ہے۔

کامل درویش کی والدہ کی میت کو اردن منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق کامل درویش چھ ماہ قبل ہی نیوزی لینڈ آئے تھے۔ اردن میں ان کے تین بیٹے اور بیوہ موجود ہیں۔

ڈیری فارمنگ کے شعبے سے وابستہ کامل درویش اپنے بھائی کے ساتھ کام کرنے کے ارادے سے نیوزی لینڈ منتقل ہوئے تھے۔شہادت سے قبل 38 سالہ کامل درویش نے بیوی بچوں کے ویزے کیلئے درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں