322

فنی خرابی۔

ٹرین مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہے لوگوں کو دفاتر سکول کالج یونیورسٹی جانے کی جلدی ہے۔ ٹرین حسب معمول اپنے وقت پر آتی ہے مگر شومئی قسمت ٹرین میں کوئی فنی خرابی آجاتی ہے اور باوجود کوشش کے دو چار منٹ میں ٹھیک نہیں ہوتی ہے۔

ڈرائیور کی طرف سے اعلان ہوتا ہے کہ چونکہ ٹرین فنی خرابی کی وجہ سے اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکتی اسلئے مسافروں سے التماس ہے جن لوگوں کو جلدی ہے وہ باہر سڑک سے ٹیکسی لے کر چلے جائیں اور بعد میں کرایہ کی رسید ٹرین کے دفتر میں دکھا کر پیسے واپس حاصل کرلیں۔

لوگ اُٹھ کر دروازے کی طرف بڑھنے لگتے ہیں کہ اتنے میں اعلان ہوتا ہے چونکہ فنی خرابی دور ہو چکی ہے اسلئیے آپ اپنا سفر اسی ٹرین میں جاری رکھ سکتے ہیں۔

حیران ہونے کی ضرورت نہیں ٹرین سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ہے اور یہاں ایسا ہونا معمول کی بات ہے۔ سٹاک ہوم کی پبلک ٹرانسپورٹ دنیا کی بہترین ٹرانسپورٹ میں سے ایک ہے۔ یہاں ایک دفعہ خریدی گئی ٹکٹ یا ہفتے یا مہینے کا کارڈ ٹرین، منی ٹرین، بس، میٹرو، کشتی غرض ہر قسم کی ٹریفک میں چلتا ہے۔

یہاں کئی اقسام کی موبائل ایپس ہیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کے شیڈیول کے بارے میں بتاتی ہیں۔ جس جگہ آپ کھڑے ہوں وہاں کی جگہ خود بخود مارک ہو جاتی ہے اور جس گلی میں آپ نے جانا ہو وہاں کا ایڈریس ڈالنا ہوتا ہے ایک سیکنڈ میں ایپ آپکو سارا ٹائم ٹیبل بتا دیتی ہے کہ کتنا پیدل چل کر کہاں سے ٹرین یا بس لینی ہے اور کس سٹاپ پر اتر کر کہاں سے اگلی ٹرین یا بس یا کشتی لینی ہے اور کتنے بج کر کتنے منٹ پر آپ نے اپنی منزل مقصود پر پہنچ جانا ہے۔

اگر اس ٹائم ٹیبل کے مطابق آپ اپنی منزل پر نہیں پہنچ پاتے تو آپ اپنے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے ٹرانسپورٹ کمپنی سے حرجانہ حاصل کر سکتے ہیں۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں