Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
367

خانہ کعبہ کے پاس آگ لگانے کے جرم میں ایک شخص گرفتار

ایک چالیس سالہ سعودی شہری کو خانہ کعبہ کے ساتھ خود کو پٹرول سے آگ لگانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ العربیہ اور گلف نیوز کے مطابق پیر کی شام 11:40 پر ایک شخص کو خود پر پٹرول چھڑکتے دیکھا گیا اور وہ خانہ کعبہ کے بالکل پاس تھا۔ خانہ کعبہ اور مسجد الحرام کی سیکیورٹی والوں اور کچھ عمرہ اور طواف کرنے والوں نے اس شخص کو گھرے میں لے لیا تاکہ کعبہ کو محفوظ بنایا جا سکے۔


سیکیورٹی سٹاف کے مطابق شخص کی حرکتوں سے لگتا تھا کہ وہ ذہنی مریض ہے اور خود کو مارنا چاہتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے خانہ کعبہ کو نعوذ بااللہ آگ لگانے کی کوشش قرار دیا ہے جو کہ حقائق اور واقعات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ پولیس اس شخص سے تحقیقات کر رہی ہے کہ آخر اس نے یہ انتہائی قدم کیوں آٹھایا اور وہ پٹرول کی بوتل لے کر خانہ کعبہ کے اتنے نزدیک کیسے چلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں