334

میراشہر قائدآباد…..بین الاقوامی نمک منڈی میں تبدیل ہوتا شہر۔

دنیا میں معدنی نمک کے سب سے وسیع اور بڑے ذخائر پاکستان میں پائے جاتے ہیں جن میں کھیوڑہ (جہلم)اور وڑچھا (خوشاب) نمایاں ہیں کھیوڑہ میں نمک کی بڑی کان اور وڑچھا قائدآباد میں نسبتا کم بڑی کان پائ جاتی ہے لیکن ماہرین کے بقول وڑچھا کا نمک کوالٹی میں کھیوڑہ نمک سے بہت بہتر ہے۔

وڑچھہ چونکہ میرے شہرقائدآباد سے محض دس کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر ہے جہاں سے اعلی معیار کا نمک نکل رہا ہے پچھلے تقریبا چھ سالوں سے قائدآباد نمک کی بین الاقوامی منڈی بن چکا ہے جہاں دنیا کے مختلف ممالک سے لوگ آکر نمک کا کاروبار کررہے ہیں اور نمک دھڑا دھڑ ایکسپورٹ ہورہا ہے اور سامنے کی بات یہ کہ میری نظروں کے سامنے بےشمار لوگ اس کاروبار سے منسلک ہو کر ککھ پتی سے لکھ پتی اور کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ 
یاد رہے کہ نمک صرف گھریلو کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ مختلف کیمکلز،کپڑےدھونےوالی صرف ،جانوروں کی کھالوں پر لگانے اور دیگر بہت سارے امور میں استعمال ہورہا ہے ہمارے یہاں نمک کے خوبصورت گلوب ،مختلف ڈیزائین کےشوپیس، کمروں کی آرائش اور انہیں گرم سرد رکھنے کیلئے لگائی جانے والی نمک کی دیدہ زیب ٹائلز ، بنانے کی بے شمار فیکٹریاں لگ چکی ہیں، اسکے علاوہ گھریلو استعمال کااعلی کوالٹی کا نمک پیسنے کیلئے کی چکیاں اور کٹر لگ چکے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ سی پیک کی بدولت نمک کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گااور نمک کی برآمدات بڑھیں گی اس معدنی دولت نے جہاں اپنے شہر کے لوگوں کو مالا مال کیا ہے وہیں عام اور غریب بے روزگار لوگوں کے روزگار اور مزدوری میں اضافہ بھی کیا ہے۔
دوستو یہ مختصر سا تعارف تھا وڑچھہ نمک کا اس نمک کی کوالٹی اور دیگر خصوصیات پھر کسی موقع پر تحریر کرونگا آج کیلئے اتنا کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں