355

کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس روس کی ناقابل یقین حمایت

اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل مندوب دمیتری پولیانکسی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی مخالفت نہیں کرے گا ، طویل عرصہ کے بعد کشمیر کے معاملے پر اجلاس ہونے جارہاہے ۔خیال رہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا تھا جس دوران انہوں نے روسی وزیر خارجہ کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہی فراہم کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں