309

ہالی ووڈ سپرسٹارآرنلڈ شوازنیگرجلد پاکستان کا دورہ کریں گے

ہالی ووڈ سپرسٹارآرنلڈ شوازنیگرجلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ ان دنوں ماحولیاتی تبدیلی کی روک تھام کیلئے عمل پیرا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوازنیگر نے پاکستان کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں ملک امین کا کہنا تھا کہ کہ آرنلڈ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرکے یہاں مرتب ہونے والے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں میں منفی کردار ادا نہیں کیا لیکن ان تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

ملک امین اسلم پولینڈ میں منعقد ہونے والی 24 ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔ یہ کنونشن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کانفرنس میں آرنلڈ کے علاوہ آسٹریا کے صدر الیگزنڈر وین بیلن اور دیگر درجنوں ممالک کے نمائندگان شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں