Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
283

انڈین اداکارہ دپیکا کاکر نے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے مسلمان ہو کر شادی کر لی۔

ممبئی (اردونامہ) مشہور بھارتی ٹی وی ڈرامے ’سسرال سمر کا‘سے شہرت پانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا کاکر نے اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر لی ہے۔ بجائے اس کے کہ ہر کوئی انہیں مبارکباد دیتا، پورے بھارت میں ایک ہنگامہ برپا ہو چکا ہے کیونکہ دیپکا نے شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے اسلام قبول کر لیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دیپکا اور شعیب کی شادی 22 فروری کے روز ہوئی اور کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شادی کا ایک دعوت نامہ بھی گردش کر رہا ہے جس پر ان کا نام دیپکا کی بجائے فائزہ لکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں