Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
380

آر وائی نیوز کے پروگرام “باخبر سویرا” کی میزبان مدیحہ نقوی اور مایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کی شادی

پاکستانی نیوزچینل آر وائی نیوز کے پروگرام “باخبر سویرا” کی میزبان مدیحہ نقوی نے مایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری سے کراچی میں شادی کرلی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ایک تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتاہے کہ جوڑے کے ایک جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جبکہ انکے ہمراہ اے آر وائی ٹی وی کے مالک سلمان اقبال بیٹھے ہیں، شادی کی تقریب میں ان کے علاوہ دلہن کے قریبی دوستوں اور اہلخانہ نے شرکت کی ہے۔

ایم کیوایم کی سابق رہنما ارم عزیم فاروقی کی جانب سے گزشتہ سال 2018 میں جون کے مہینے میں ایک ٹویٹ کیا گیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ”پارٹی کے ایک سابق ایم پی اے نے خفیہ طو ر پر مارننگ پروگرام کی ہوسٹ سے شادی کر لی ہے اور ابھی تک اس کا عوامی سطح پر اعلان نہیں کیا ہے ۔“

فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی دونوں کی ہی یہ دوسری دوسری شادی ہے ۔مدیحہ نقوی نے اچانک 2013 میں سید علی سے شادی کا اعلان کیا تھا اور تصاویر بھی جاری کر دی تھیں جس نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا تاہم بعدازاں انہیں مبارک بادوں کے پیغامات بھی موصول ہونا شروع ہو گئے لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور دونوں میں علیحدگی ہو گئی جس کے بعد اب اینکر پرسن مدیحہ نے فیصل سبزواری سے شادی کر لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں