348

اسرائیلی ساختہ میزائل جو پاکستانی لڑاکا طیاروں کے انڈیا میں داخل ہونے پر ایئر ڈیفنس الرٹ کے بعد ایکٹی ویٹ ہو گیا تھا، اس سے انڈیا کا اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا۔

گزشتہ ماہ 26 فروری کو اسرائیلی ساختہ میزائل جو پاکستانی لڑاکا طیاروں کے انڈیا میں داخل ہونے پر ایئر ڈیفنس الرٹ کے بعد ایکٹی ویٹ ہو گیا تھا، اس سے انڈیا کا اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا،  جس میں انڈین ایئرفورس کے چھ افراد سوارتھے جو کہ سارے مارے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران یہ واضح اعلان کیا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی طیارے ملوث نہیں ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت میں حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔


بھارتی ویب سائٹ” دی اکنامک ٹائمز “ اور ” دی نیو انڈین ایکسپریس “ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ بڈگام میں ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 وی 5 کے تباہ ہونے سے متعلق تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ جب یہ ہیلی کاپٹر سری نگر میں تباہ ہوا تو اس سے چند لمحے پہلے انڈین ایئر ڈیفنس میزائل چلایا گیا تھا ، ہیلی کاپٹرحادثے میں بھارتی ایئر فورس کے اہلکار اور ایک شہری سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں سب سے اہم پہلو ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کے آخری لمحات کو قرار دیا جارہاہے کہ شناخت کرنے والا سسٹم ” آئی ایف ایف “ اس وقت چل رہا تھا یا بند تھا اور دیگر صورت میں کونسا سسٹم کام چھوڑ گیا ۔تحقیقات کا اس وقت توجہ کا مرکز یہ پتا لگانا ہے کہ حفاظتی تہیں جن کا کام اثاثوں کی حفاظت کرناہے وہ ناکام ہو گئیں اور انہیں مستقبل میں کس طرح بہتر بناتے ہوئے اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکتا ہے۔اکنامک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ ذرائع کا کہناہے کہ وہ میزائل دراصل اسرائیلی ساختہ تھا جو کہ ایئر ڈیفنس الرٹ کے بعد ایکٹی ویٹ ہو گیاتھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں