398

کھٹ پٹ

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہماری نئی نئی شادی ہوئی تھی، بیگم صاحبہ پہلی بار کھا نا بنانے کے لئے باورچی خانہ میں گئی ہوئیں تھیں۔

اچانک مجھے خیال آیا ، روٹی بیلنے والا چکلا بالکل بھی آواز نہیں کر رہا ہے ، مگر یہ کیسے ممکن ہے ؟

اِسکی تینوں ٹانگیں سلیب پر ٹکتی ہی نہیں تھیں، اسکِی ایک ٹانگ چھوٹی ہونے کی وجہ سے کھٹ پٹ ہوتی رہتی تھی، اور جیسے ہی میں کچن میں گیا تو دیکھا، میری بیوی بڑے آرام سے روٹی بیل رہی تھی اور چکلے کی تینوں ٹانگیں الگ پڑی ہوئی تھیں ، میں نے پوچھا یہ تم نے کیا کر دیا ؟


کچھ نہیں ، یہ کچھ زیادہ ہی کھٹ پٹ کر رہا تھا تو میں نے اسکی تینوں ہی ٹانگیں توڑ دیں ” میرا یہی اسٹائیل ہے

اس کا یہ اسٹائیل دیکھ کر مجھے بھی ، کبھی کھٹ پٹ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔

زندگی گزارنے کا پہلا رہنما اصول، میاں بیوی کی آپس میں ذہنی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کو سمجھنا بہت ضروری ہے ??

ڈاکٹر جاسم ارشاد چٹھہ

اپنا تبصرہ بھیجیں