547

پاکستان میں نشان حیدر پانے والے لوگ

نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو کہ اب تک پاک فوج کے دس شہداء کو مل چکا ہے۔ پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ اور پاکستان کی بری فوج کے مطابق نشانِ حیدر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان کا لقب حیدر تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو وطن کے لئے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہو چکے ہوں۔ آج تک پاکستان میں صرف دس افراد کو نشانِ حیدر دیا گیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔

1 کیپٹن محمد سرور شہید
2 میجر طفیل محمد شہید
3 میجر راجہ عزیز بھٹی شہید
4 میجر محمد اکرم شہید
5 پائیلٹ آفیسر راشد منہاس شہید
6 میجر شبیر شریف شہید
7 جوان سوار محمد حسین شہید
8 لانس نائیک محمد محفوظ شہید
9 کیپٹن کرنل شیر خان شہید
10 حوالدار لالک جان شہید

اپنا تبصرہ بھیجیں