344

سٹاک ہوم میں ہالوندا بسنت میلہ

سٹاک ہوم میں ہالوندا کرکٹ گراؤنڈ کے اندر مورخہ 10 اگست بروز ہفتہ دن دو بجے سے رات آٹھ بجے تک بسنت میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ میلہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنی پوری آب وتاب سے جاری ہے، جس میں پاکستانی اور انڈین کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سویڈش اور یوپین کمیونیٹیز بھی بہت زوروشور سے حصہ لیتی ہیں۔

اس دفعہ اس میلے پر سویڈن کی وزیر تعلیم انّا اکسٹورم، ممبر سویڈش قومی اسمبلی سرکن کوزے، بتشرکا میونسیپلٹی سے اِبّا اُوست لِن کے علاوہ درجنوں فنکار اور گلوکار شرکت کررہے ہیں، اس بسنت میلے میں کھانے اور پتنگوں کے درجنوں سٹالوں کے علاوہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ آگاہی مہم کے سلسلے میں بھی سٹال لگ رہا ہے، اس میلے میں چونکہ داخلہ مفت ہے اسلیئے خواتین وحضرات اور بچوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں