270

ترقی یافتہ قوموں کی مثال!

قومیں تعلیم سے ترقی کر تی ہیں اور تعلیم ان کو شعور و آگاہی دیتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ جرمن قوم کو لیں تو یقینا یہ اس معاملے میں بہترین مثال پیش کر تے ہیں۔

بس ہو یا ٹرین یا انتظار کے لئے یہ کہیں کھڑے ہوں, جتنا بھی وقت ملے یہ اسے اپنے مطالعے میں گزارتے ہیں۔ مرد حضرات ہوں یا پھر خواتین یہ اپنے بیگ میں کتاب ضروررکھتے ہیں۔ جس کا عنوان ان کی اپنی پسند و مزاج کے مطابق ہوتا ہے۔

اگر تو آپ یہ کتابیں خرید سکتے ہیں تب تو ٹھیک لیکن اگر آپ کو مطالعے کا شوق ہے لیکن آپ کی پسندیدہ کتاب آپ کی قوت خرید سے باہر ہے تو پھر اس معاملے میں بھی یہاں موجود ہر علاقے میں موجود لائبریریاں ڈھیروں کتابوں سے بھری ہوئی ہیں, جو ہر روز علم و معلومات کے خزانے بکھیر رہی ہیں۔

اسی طرح یہ جان کر شاید آپ کو خوشگوار حیرت ہو کہ یہاں بڑی بڑی کتابوں کی دکانیں اپنے ہاں مفت یہ سہولت مہیا کرتی ہیں کہ آپ ان کی دکان میں آئیں اپنے ساتھ چائے کافی لائیں اور پھر اپنی مطلوبہ کتاب بغیر کوئی قیمت ادا کئے کے کر آرام سے کسی بھی صوفے پر برا جمان ہو جائیں۔ اور جب تک چاہیں اپنی پسند کی کتاب کے مطالعے سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔ واپسی میں کتاب واپس شیلف میں رکھ دیں اور اپنے گھر کو لوٹ جائیں۔

اس قدر ٹیکنالوجی کے دور میں بھی کہ جب یہاں پر آدمی کے ہاتھ میں اسمارٹ فون , آئی فون, آئی پیڈ اور ٹیبلیٹ ہے یہ اپنے اس شوق کی تسکین کتابوں کے مطالعے ہی سے کرتے ہیں۔

مزہ تو صبح صبح آتا ہے جب آپ ان کے ساتھ کسی بس یا ٹرین میں سفر کریں ہر کسی کے ہاتھ میں ایک کتاب ہوتی ہے اور اپنے مطالعے میں مگن یہ لوگ انتہائی منظم , تہذیب یافتہ , قابل اور پڑھے لکھے لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں