277

زچگی کا درد شئر کرنے والی مشین۔

ڈلیوری کے وقت ایک عورت ایمبولنس میں ہسپتال پہنچی ساتھ اسکا ہزبینڈ بھی تھا۔

ڈاکٹر نے جوڑے کو بتایا کہ ایک ایسی مشین ایجاد ہو گئی ہے جس سے زچگی کا درد اکیلی عورت کی بجائے ہونے والے بچے کا باپ بھی شئیر کرسکتا ہے۔ 
تاکہ عورت کو اکیلے زیادہ درد سہنا نہ پڑے۔ شوہر نے بخوشی اس پیشکش کو قبول کر لیا اور دونوں برابر برابر بیڈز پر لیٹ گئے۔ 
ڈاکٹر نے شوہر کو بتایا کہ آغاز میں ہم تمھیں صرف 10 فیصد درد منتقل کریں گے اگر تم سہہ گئے تو پھر زیادہ بھی شئیر کیا جاسکتا ہے۔ 
شوہر راضی ہوگیا۔ چنانچہ درد زہ شروع ہوئی اور اس میں شوہر کو 10 فیصد درد منتقل کیا گیا۔ 
شوہر کو کوئی خاص درد محسوس نہ ہوا۔ اس نے ڈاکٹر کو مزید درد منتقل کرنے کو کہا۔ 
پھر 20 فیصد منتقل ہوا، شوہر کو پھر بھی کچھ نہ ہوا۔ ڈاکٹر نے مزید درد منتقل کیا گیا۔ 
شوہر پھر بھی ہنستا رہا۔ حتی کہ ڈاکٹر نے عورت کا سوفیصد درد شوہر کو منتقل کر دیا۔ 
اور عورت کے ہاں‌بغیر تکلیف کے بچہ پیدا ہوگیا۔ 
میاں بیوی بچے کی پیدائش پر اور اس مشین کی ایجاد پر بہت خوش ہوئے کہ اتنی آسانی سے بچے کی پیدائش ہوگئی۔ 
صبح خوشی خوشی بچے کو لے دونوں گھر پہنچے تو پڑوس کے گھر سے رونے کی آوازیں آرہی تھی۔ 
پڑوسی کی بیوی روتے ہوئے کسی کو بتا رہی تھی

“میرا شوہر بے چارہ ساری رات درد سے تڑپتا رہا اور بالآخر مر گیا“
p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Geeza Pro Interface’; color: #454545}
p.p2 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘Helvetica Neue’; color: #454545; min-height: 14.0px}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}
span.s2 {font: 12.0px ‘.Arial Hebrew Desk Interface’}

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’; color: #454545}

????????  ???????? ۔ ???????? ۔ ????????

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’; color: #454545}

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’; color: #454545}

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Apple Color Emoji UI’; color: #454545}

اپنا تبصرہ بھیجیں