Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
321

پاکستانی فلم ’کیک‘ آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے منتخب

کراچی — پاکستانی فلم ’کیک‘ کو 91 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ’بہترین غیرملکی زبان کی فلم‘ کی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

فلم کا انتخاب دو مرتبہ آسکر ایوارڈ یافتہ اور ایمی ونر پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی برائے آسکر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
شرمین عبید چنائے کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ارکان میں کاملہ شمسی، سائرہ کاظمی، ایچ ایم نقوی، حدیقہ کیانی، علی سیٹھی، زوئے ویکاجی، ندیم فاروق پراچہ، نبیلہ مقصود، خالد ملک، اور فیصل قریشی شامل ہیں۔

فلم کے ڈائریکٹر عاصم عباسی کا کہنا ہے کہ ’کیک‘ کا آسکر میں نامزدگی کے لیے انتخاب ان کے لیے اعزاز کی بات ہے جس پر وہ سلیکشن کمیٹی کے شکر گزار ہیں۔

سعید ذوالفقار بخاری کی پروڈکشن ’کیک‘ میں صنم سعید، آمنہ شیخ اور عدنان ملک نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

‘اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز’ غیر ملکی زبان کی بہترین فلم سمیت تمام کیٹیگریز کے لیے حتمی نامزدگیاں جنوری 2019ء میں کرے گی۔

آسکر نامزدگیوں کی حتمی فہرست کا اعلان 22 جنوری 2019ء کو کیا جائے گا جب کہ ایوارڈز کی تقریب 24 فروری 2019ء کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں