241

مودی کا متوقع دورۂ سویڈن

انڈین وزیراعظم مودی 17 اپریل کو نارڈک سمت کانفرنس میں شرکت کیلئے سویڈن کا دورہ کر رہا ہے اور اس موقع پر سویڈن میں موجود پاکستانیوں نے سویڈش پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

اس احتجاج کی مشاورت کیلئے سٹاک ہوم میں موجود اہم پاکستانی شخصیات شالیمار ریسٹورینٹ میں اکٹھی ہوئیں تاکہ احتجاجی پروگرام کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے ۔

اس موقعہ پر گزشتہ دو روز سے مقبوضہ کشمیر میں دو درجن سے زائد کشمیریوں کی شہادت پر انڈین فورسز کی مذمت کی گئی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ مودی کی سویڈن آمد پر دو دن احتجاج کیا جائے گا۔

15 اپریل بروز اتوار کو دن ایک بجے کشمیر کمیٹی سویڈن کے زیراہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کشمیر میں بھارتی ظلم وستم پر احتجاج ہوگا اور 17 اپریل بروز منگل دن گیارہ بجے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن سویڈن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

‏اس مظاہرے میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ اقوامِ متحدہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے کر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے اور قابض بھارتی فوج کو کشمیریوں کے قتلِ عام سے روکے۔ مظاہرے کے ذریعے سویڈش عوام اور سویڈش گورنمنٹ کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ مودی بذات خود ایک دہشت گرد ہے اور اسکے ہاتھ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں۔ دنیا یہ بات جان لے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا برصغیر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

‏ظلم رہے اور امن بھی ہو 
‏کیا یہ ممکن ہے، تم ہی کہو

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں