367

اسد عمر سیاست چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے دلبرداشتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں میری فیملی بھی سیاست سے نالاں ہے زیادہ وقت کراچی میں گزاروں گا‘۔قریبی ساتھیوں نے اسد عمر کو اسمبلی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ اسد عمر نے اپنے استعفیٰ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایسے اشارے دیے تھے جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ وہ پارٹی کی اندرونی سیاست سے عاجز آچکے ہیں۔ مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کے دوران اسد عمر پر کئی وزرا کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں