Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
342

بل گیٹس اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مختلف امور پر 30 منٹ تک گفتگو ہوتی رہی۔

بل گیٹس اور وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر عطا بھی موجود تھے۔ ٹیلیفون کال کے دوران پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بل گیٹس کی جانب سے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 دہائیوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی متحرک ہیں۔ ان کی خیراتی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاﺅنڈیشن دنیا بھر کی حکومتوں کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ادویات اور دیگر اشیا فراہم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں