Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
298

عجیب طاقتوں کے حامل پانچ انسان

یہ دنیا ایسے عجیب و غریب انسانوں سے بھری پڑی ہے جو عام انسانوں سے مختلف ہوتے ہیں،جنہیں دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ لوگوں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

تھائی نگاک

یہ 75 سالہ انڈونیشیا کا ایک کسا ن ہے جس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ 43 سال سے نہیں سویا ہے۔تھائی کا یہ کہناہے کہ اسے 1973 میں بخار ہوا تھاجس کے بعد سے آج تک وہ نہیں سو سکا۔اس کو ڈاکٹرز نے کئی دفعہ کچھ دنوں کے لئے مشاہدے میں بھی رکھا لیکن یہ نہیں سوسکا۔کچھ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسے انسومنیا نامی بیماری ہو سکتی ہے،جس میں سونا انسان کو سونے میں مسئلہ ہوتا ہے پر اتنے سالوں تک جاگے رہنا ان کی سمجھ سے باہر ہے۔

جان ٹیٹر

سن 2000میں اس شخص نے یہ دعویٰ کیاتھا کہ یہ ایک امریکی فوجی ہے جو ٹائم مشین کے ذریعے 2036 سے اس دنیا میں آیا ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ شخص امریکا میں مشہور ہوگیا۔اس نے کہا کہ یہ ایک مشن پر ہے،اس نے ایک مشین کی تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ یہ ٹائم مشین ہے۔اس نے کئی عجیب وغریب باتیں بھی کیں جیسے کہ دنیا میں ایٹمی جنگ ہوگی اور کئی ملک تباہ ہوجائیں گے،امریکا پانچ حصوں میں ٹوٹ جائے گا۔اس کے بعد یہ شخص اچانک سے غائب ہوگیا۔

ایڈم رینر

یہ ایک ایسا شخص تھا جس نے آپنی آدھی زندگی چھوٹے قد کے ساتھ گزاری اور ماندہ بڑے قد کے ساتھ ۔ 1917 میں اس کی عمر 18 سال تھی اور قدصرف 4فٹ 6 انچ تھا اور اسےایک بونا تصور کیا جاتا تھا۔اسے چھوٹے قد کی وجہ سے آرمی میں داخلے سے منع کردیا گیا تھا۔لیکن پھر ایک ٹیومر کی وجہ سے اس کا قد حیرت انگیز طور پربڑھا۔ 1920سے اس کا قد بڑھنا شروع ہوا اور 1930 تک اس کا قد 6 فٹ9انچ تک ہوگیا ،1950 میں اس کی موت کے وقت اس کا قد 7 فٹ 8 انچ تھا۔کبھی بونا کہے جانے والا یہ شخص اس وقت دنیا کا سب سے لمبا ترین شخص تھا۔

نتاشہ ڈیمکینا

اس 30 سالہ لڑکی کا تعلق روس سے ہے ،17 سال کی عمر سے ہی اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی آنکھوں میں ایکسرے مشین جیسا وژن ہے اور یہ انسانوں کے جسم میں موجود اعضاء کو بغیر کسی مشین کے دیکھ سکتی ہے۔حیرت انگیز طور پر اس کے زیادہ تر دعوے درست ثابت ہوئے ہیں ۔دنیا بھر میں “دی گرل ود ایکسرے آئیز” کے نام سے مشہور یہ لڑکی اب مریضوں کو چیک کرتی ہے جن میں اکثر ڈاکٹرز بھی شامل ہوتے ہیں۔مارچ 2004 میں اسے ایک ڈسکوری چینل نے بلوایا جس میں اس کا ایک ٹیسٹ بھی لیا گیا جس کو اس نے بخوبی پاس کرلیا ۔

جیمز کیٹن

47 سالہ اس شخص کا تعلق امریکا سے ہے اوریہ ایک عجیب وغریب قسم کی جلدی کیفیت کاشکار ہے،جس کی وجہ سےیہ اپنے جسم پر کوئی بھی چیز چپکا سکتا ہے۔یہ کوئی دعویٰ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جو یہ کافی عرصے سے ساری دنیا کو دکھا تاآ رہا ہے۔ڈاکٹرز ابھی تک یہ بات نہیں جان سکے کہ اس کے جسم میں ایسی کیا بات ہے،ڈاکٹر کی مطابق یہ شخص بیمار بھی نہیں ہے اور اس کی حالت بالکل عام انسانوں کی طرح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں