Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
295

امریکی کانگریس میں دو مسلم خواتین اراکین نے حلف اٹھا لیا

امریکی کانگریس میں تاریخ رقم، پہلی بار دومسلم خواتین حصہ بن گئیں، حجاب پہنے الہان عمر اور راشدہ طلیب نے قران پاک پر حلف اٹھایا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں اپوزیشن کو اکثریت حاصل ہوگئی، نینسی پلوسی نے سپیکر کا عہدہ سنبھال لیا۔

کم عمر خاتون سے لے کر پہلی مسلمان خواتین نمائندگان، امریکی کانگریس میں خواتین کی سب سے زیادہ تعداد کا نیا ریکارڈ بن گیا، دوسری جانب نینسی پلوسی دوسری بار ایوان نمائندگان کی سپیکر بن گئیں۔پہلی بار دومسلم خواتین حصہ بن گئیں، الہان عمر اور راشدہ طلیب نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ ڈیٹرائٹ میں پیدا ہونے والی طلیب کا تعلق فلسطین سے ہے۔ الہان عمر صومالیہ سے تعلق رکھنے والی پہلی کانگریس خاتون ہیں۔ 2 9سالہ الیگزینڈریا اوکیسیو کورٹیز کانگریس میں حلف اٹھانے والی سب سے کم عمر خاتون ہیں۔

ادھر ایوان نمائندگان میں جہاں اب ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، امریکا میں دو ہفتوں سے جاری شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لیے بل کی منظوری دے دی جس میں میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کا فنڈ شامل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں