257

پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نوازشریف، مریم سےموبائل فون لے لیے گئے مگر کس نے لیے؟

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ابو ظہبی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر بزنس کلاس میں نیب کی ٹیم بھی ساتھ بیٹھ گئی ، پاکستانی حدود میں طیارہ داخل ہوتے ہی نیب ٹیم نے باپ بیٹی سے موبائل فونز لے لئے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق گزشتہ روز ابو ظہبی سے لاہور کے لیے میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز جب روانہ ہوئے تو انہیں بزنس کلاس میں بیٹھا یا گیا جہاں ان کے ساتھ نیب کے تین رکنی ٹیم بھی موجود تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو معلوم نہیں تھا کہ ان کیساتھ شریک سفر نیب کی خصوصبی ٹیم بھی شامل ہے لیکن انہیں ابو ظہبی ایئر پورٹ پر اطلاع دی گئی تھی کہ نیب کی ٹیم یہاں ان کی گرفتاری کیلئے آچکی ہے لیکن امارات دفاع حکام سے بات چیت مثبت نہ ہونے پر انہیں پاکستانی حدود سے ہی اپنے حصار میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی قید با مشقت کا آغاز ہوگیا، پہلی رات اڈیالہ جیل میں گزری ، جیل انتظامیہ کے مطابق نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے اے کلاس الاٹ کر دی گئی ۔ ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں رات بھرسونہ سکے اور دونوں کے لئے جیل میں پہلی رات بڑی بھاری ثابت ہوئی۔ 

ذرائع جیل میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل کے اے کلاس الاٹ کی گئی ہے، ان کو وہیں منتقل کیا گیا جہاں یوسف رضا گیلانی نے قید کاٹی تھی جبکہ مریم نواز کو خواتین کی بیرک میں خصوصی سیل میں رکھا گیا ہے۔ جیل میں نواز شریف کو ٹیلی ویژن ، اخبار ، اے سی ، بیڈ اور ایک مشقتی کی سہولت دی گئی جبکہ جیل میں اٹیچ باتھ روم ، پنکھا بھی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں