Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
298

سویڈش ملیو پارٹی بتشرکا کی کِک آف میٹنگ

گزشتہ روز سٹاک ہوم کے علاقے فیتیا میں سویڈش ملیو پارٹی کی کِک آف میٹنگ ہوئی، جس میں پارٹی کے بتشرکا کے صدر جناب لیاقت علی خان صاحب کے علاوہ پارٹی کے درجنوں دوسرے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں ملٹی میڈیا پریزنٹیشنز کے ذریعے خواتین و حضرات نے آنے والے الیکشنز کے لئے اپنی پلاننگ اور متعلقہ تجاویز پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سب انفرادی طور پر اپنی اپنی الیکشن کمپئین جاری رکھیں گے، جس میں مختلف علاقوں میں پوسٹر لگانے اور اسٹیشنز کے باہر پمفلٹ بانٹنا شامل ہیں۔

میٹنگ میں ایک پرتکلف لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں کئی اقسام کے سویڈش کھانے موجود تھے۔ لنچ کے بعد کچھ گروپ فوٹوز بنوائی گئی اور حاضرین اس عزم کے ساتھ رخصت ہوگئے کہ سب الیکشن کمپئین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

p.p1 {margin: 0.0px 0.0px 0.0px 0.0px; text-align: right; font: 12.0px ‘.Noto Nastaliq Urdu UI’; color: #454545}
span.s1 {font: 12.0px ‘Helvetica Neue’}

اپنا تبصرہ بھیجیں