Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
285

جسٹس ثاقب نثار کو دل کی تکلیف،کامیاب اینجیوپلاسٹی

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں داخل کرلیا گیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار انتہائی سخت سیکورٹی میں فیملی کے ہمراہ چیک اپ کے لیےآر آئی سی پہنچے جہاں ادارےکے سربراہ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی نے چیف جسٹس کا چیک اپ کیا۔

چیک اپ کے دوران پتا چلا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند تھی، اسپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بندش دور کردی گئی تاہم چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

سربراہ آر آئی سی جنرل (ر) اظہر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب اینجیوپلاسٹی کی گئی اور دل کی ایک بند شریان کو کھول دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اب وہ اہلخانہ سے گفتگو بھی کررہے ہیں جبکہ چیف جسٹس کو کیتھ لیب سے وی وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی عیادت کیلئے جسٹس آصف سعیدکھوسہ ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے جہاں انھیں ڈاکٹروں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سیکورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے اور چیف جسٹس کے وارڈ کی طرف کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر اور ٹھیک ہے، صرف احتیاط کے پیش نظر انہیں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل ماضی میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید کو دل کی تکلیف ہوئی تھی جبکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ بھی عارضہ قلب میں مبتلا رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں