348

نارویجین وزیراعظم کو واشنگٹن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام سے تضحیک کا سامنا

ناروے کے سابق وزیراعظم کو واشنگٹن ائیرپورٹ  پر اپنے  پاسپورٹ  پر ایرانی ویزہ ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے  تک پوچھ گچھ کے لیئے  روکے رکھا۔


یوکے کے گارڈین اخبار کے مطابق ناروے کے سابق وزیراعظم کجل ماگنی بونڈوک جو قومی دعائیہ ناشتہ کے لئے ناروے سے واشنگٹن جا رہے تھے، انکو امریکن امیگریشن حکام نے پاسپورٹ پر ایرانی ویزہ ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے تک پوچھ کچھ کے لئے روکے رکھا۔
کجل ماگنی 1997 سے 2000 تک ناروے کے وزیراعظم رہے ہیں اور انہوں نے 2014 میں ایران کا وزٹ کیا تھا جو اب ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے قانون کی وجہ سے انکے لئے وبال جان بن گیا۔
بونڈوک نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ امریکن امیگریشن حکام نے انہیں ایک کمرے میں بند کیے رکھا جہاں افریقہ اور میڈل ایسٹ سے آنے والے دوسرے لوگ بھی پوچھ کچھ کے لئے موجود تھےاور انکی بہت زیادہ تلاشی لی گئی اور ان سے بہت سخت سوالات ایران کےوزٹ کے بارے میں کیے گئے۔
بونڈوک مزید کہتے ہیں کہ میں یہ مانتا ہوں کہ کچھ ملکوں کے کچھ شہریوں سے امریکہ کو خطرہ ہو سکتا ہے مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ مجھ جیسے انٹرنیشنل رہنماؤں کو جو ڈپلومیٹک پاسپورٹ پر سفر کر رہے ہوتے ہیں ان سے امریکہ کو کوئی خطرہ ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں