Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /customers/9/f/a/urdunama.eu/httpd.www/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 341
283

دنیا کا سب سے لمبا مرد اور سب سے چھوٹے قد کی خاتون مصر میں

آج کل مصر میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص اورسب سے پست قامت خاتون توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں گزشتہ روز اہرامِ مصر کی سیر کے بعد دونوں نے پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

اس پریس کانفرنس میں جہاں لمبومیاں خوب سوٹ بوٹ میں شریک ہوئے وہیں چھٹکی جیوتی نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اور لال رنگ کا دلکش ننھا لباس زیب تن کئے ہوئے اپنی والدہ کے ساتھ اسٹیج پر پہنچی جنہوں نے اپنی ننھی بیٹی کو اُٹھا کر کرسی پر کھڑا کیاتاہم با آسانی لوگ اسے دیکھ پائیں۔

نیل پینٹ سے لے کرمکمل میک اَپ، جیولری، سَر پر پھولوں کا ننھا تاج سجائے جیوتی نے نہایت پر اعتمادی سے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور مصرکے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے اپنی خوشی کا اطہار کیا۔
8.2فٹ کا دنیا کا سب سے لمبا شخص اور2فٹ کی دنیا کی سب سے پست قامت خاتون دلچسپ پوز میں تصاویر بنواتے ہوئے سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں